Uncategorized

ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک یونٹ کی سماجی سرگرمیاں

Advertisement

ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک یونٹ کی سماجی سرگرمیاں

بیدر۔ 24اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری )ویلفیرپارٹی آف انڈیا اقدار پر مبنی سیاست کی داعی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک اور انسانیت کی فوری امداد کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ کوویڈ19(کوروناوائرس ) نے ساری دنیا کے انسانوں کوجس طرح اپنے خونی پنجے کاشکار بنایاہے اور دنیا بھر کے ممالک اپنے کاروبار کو چھوڑ کرلاک ڈاؤن کی نذر ہوگئے ہیں۔ اور اسی لاک ڈاؤن میں انسانیت کا مظاہرہ دیکھنے کومل رہاہے۔ جس کو ویلفیرپارٹی آف انڈیاکرناٹک یونٹ سراہتے ہوئے خود بھی امدادی کام میں لگی ہوئی ہے۔ میڈیاکوآرڈی نیٹر جناب عزیز جاگیردار کے بموجب بنگلور کے جے نگر میں روزانہ 110غریب افراد کو کھانا سربراہ کرنے کاکام ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک کے جنرل سکریڑی حبیب اللہ خان اور طلعت یاسمین ریاستی جنرل سکریٹری وومنس ونگ WPIکرناٹک کی زیرنگرانی عمل میں آرہاہے۔100خاندانوں تک راشن کٹس پہنچائے گئے۔ سنجے گاندھی اسپتال بنگلو رمیں 8اپریل سے اب تک روزانہ دودفعہ مریض کی فیملی کو کھانا سربراہ کیاجارہاہے۔ اسی طرح جے نگر میں کولکتہ کے 20تا 30مزدوروں کو امداد میں رقم دینے کے علاوہ وہاں پر بھی کھانے کا نظم کیاگیاہے۔ محترمہ طلعت یاسمین وومنس ونگ WPIریاستی جنرل سکریڑی نے سنجے نگر پولیس اسٹیشن کے عملہ میں ڈرائی فروٹ تقسیم کئے اور وہاں پولیس کے ساتھ مل کر امن اور کورونابیداری کے لئے پلے کارڈس کے ذریعہ مظاہرہ کیا۔


3؍مئی کے بعد ویلفیرپارٹی بیدرکا منصوبہ:انجینئر مبشرسندھے

بیدر۔ 24اپریل۔(محمدیوسف رحیم بیدری )3؍مئی کو جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا ، ویلفیرپارٹی ضلع بیدر مہنگائی اور کالابازاری پر قابوپانے کے لئے ضلع انتظامیہ پر زور دے گی ۔اسی کے ساتھ صحت کے مسائل کوحل کرنا ہمارامشن رہے گا۔جو مریض لاک ڈاؤن کے سبب زیادہ پریشان ہوئے ہیں ان میں ڈائلیسس ، شوگراور قلب کی مختلف بیماریوں کے شکار مریض شامل ہیں۔ ان تمام کے لئے ڈاکٹرس کو دستیاب کروانا ہماری ترجیح رہے گی۔ یہ باتیں انجینئر مبشرسندھے ضلع صدر ویلفیرپارٹی آف انڈیا نے کہیں۔ وہ فون پر 3؍مئی کو لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد کی پارٹیوں کی سرگرمیاں بتارہے تھے۔ انھوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ویلفیرپارٹی مختلف تنظیموں، این جی اوزسے مل کرکام کرتی رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعدوہ آزادانہ طورپر کام کرے گی ۔ انھوں نے پینے کے پانی کی سربراہی کے بارے میں کہاکہ بیدر ضلع میں 24X7اسکیم کے چرمراجانے سے پانی مافیا کا اثربڑھ گیاہے۔ پانی کی صفائی جس طریقے اور اہتمام کے ساتھ حکومت کرتی ہے ویسا اہتمام پانی مافیا کے پاس نہیں ہے۔ کلورین کی مقدار زیادہ کردئے جانے سے عوام کے ہاضمہ کانظام خراب ہورہاہے۔ حکومت نے پانی کی صفائی کاجونظام بنایاہے وہ ایک معیاری نظام ہے۔ انجینئر مبشرسندھے کے آباواجداد کاتعلق کھیتی باڑی سے بھی رہاہے۔ انھوں نے بتایاکہ اب پاڑوا شروع ہونے جارہاہے۔ کسانوں کو تخم (بیج)اور کھاد کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں حکومت جلد ازجلد فراہم کرے ۔ ہمارے مہان دیش بھارت کی معیشت زراعت پر کھڑی ہے۔ بینکوں کے ذریعہ کسانوں کو سہولت ملنے سے ہماری اقتصادیات میں ترقی ہوگی ۔ موصوف نے پتہ کی بات یہ بتائی کہ 3مئی کے بعد کورونا کے مرض کی کیفیت میں کمی آئے گی ۔ چونکہ یہ نالیوں کی گندگی یامچھرسے پھیلنے والا مرض نہیں ہے۔ ایک متعدی مرض ہے۔ اور وائرل مرض ہے۔ ایک سیزن کے بعد چلاجاتاہے۔ فی الحال بلدیہ صفائی ستھرائی پر زیادہ توجہ دے۔ سلم علاقوں کے علاوہ گنجان آبادی کی گندگی کو صاف کرنا ضروری ہے۔ شہریوں کی صحت کا دارومدار ماحول کی پاکیزگی پر بڑی حدتک منحصر ہوتاہے۔موصوف نے میونسپل انتخابات سے متعلق تشفی بخش جواب نہیں دیا۔ اور کہاکہ حالات کے قابومیں آنے تک بیدر میونسپل الیکشن کی بات نہیں کی جانی چاہیے۔

جمیعتہ العلماء ہند بیدر کی مخلصانہ اپیل

بیدر۔ 24اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری )جمعیت علماء بیدر نے سوشیل میڈیاپرایک اشتہاردے کر اپیل کی ہے کہ 3مئی تک لاک ڈاؤ ن میں توسیع نے غریب ، مزدور پیشہ طبقہ کی کمرتوڑدی ہے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں راشن پیاکیج کے پہلے مرحلہ کے بعد دوسرے مرحلہ میں 2000خاندانوں میں راشن تقسیم کامنصوبہ بنایاگیاہے۔ جمیعت علماء بیدر نے بے حال و لاچار لوگوںکے گھروں تک پہنچ کر بعدتحقیق مددکرنے کابیڑا اٹھایاہے ۔ احادیث نبوی ؐ میں ہے۔ خیرات (تعاون عمل ) نہ روکو ورنہ تمہارا رزق(تعاون عمل) بھی روک دیاجائے گا۔مال گن گن کر نہ رکھو ورنہ تمہیں بھی گن گن کر دیاجائے گا۔ اس اشتہا ر میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ مساکین بوجھ نہیں(تمہارے ) رزق کا ذریعہ ہیں۔فی پیاکیج ایک ہزار روپئے تعاون دینے کے لئے مولانا غلام یزدانی اشاعتی صدر جمیعت علماء بیدر 9740345163 ، مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریڑی 9343296372 اور حافظ محمد عمرقریشی اشاعتی خازن 9900766946 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ نقدرقم کے علاوہ دال ، چاول ، آٹاوغیرہ بھی دیاجاسکتاہے۔ مدارس اسلامیہ کا خیال رکھنے کو بھی کہاگیاہے۔

Advertisement

0

User Rating: Be the first one !

😃+

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

اپ یڈ بلاکر کو ہٹا کر ہمارے ویب سائٹ کو دیکھئے