Cities شہرIndia ہِنْدُوسْتَانMore مزید

جعفرآباد میں سلگتی آگ بجھنے کے قریب لیکن اموات کی شرح میں اضافہ جاری

Advertisement

جعفرآباد میں سلگتی آگ بجھنے کے قریب لیکن اموات کی شرح میں اضافہ جاری

جعفر آباد علاقہ میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی بھڑکاؤ بھاشن کی وجہ سے 23,فروری 2020 کولگی آگ بھجنے کانام نہیں لے رہی ہے۔علاقہ کی حالت تتربتر ہوچکی ہے۔لوگ دہشت کےمارے گھربار چھوڑ چلے گے ہیں ۔دکانوں،مکانوں،شورومز اور دواخانوں کونذر آتش کردےگے ہیں۔کڑوڑوں کا مال جلاکر راکھ کردیاہے۔

فرقہ وارانہ فسادات میں پہلے کے بنسبت آج حالات کچھ کنٹرول میں آئ ہے۔23/فروری سے آج 26فروری تک لگاتار ہندو مسلم دونوں فرقےکے لوگ گھائل ہورہے ہیں اوراب تک 27/ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کھائل لوگوں
کی ایک بڑی تعداد پرائویٹ وسرکاری ہسپتالوں میں زندگی وموت کا سفر طی کررہی ہے۔تمام تر
علاقوں میں چاروں طرف پولیس،فورس تعینات کردے گےہیں ۔ جس طرح ایک بڑی تعداد کے جان گنوانے کے بعد آج سکیورٹی فورس میں تعداد بڑھادی گئ ہے اگر پہلے ایسی پولیس تعینات کردی جاتی تولامحالہ اتنی جانوں کی قیمت نہیں چکانی پڑتی۔ ابھی حالات حد درجہ قابومیں آچکی ہے۔ کل صبح تک امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایسی مدبھیڑ نہیں ہوگی اورفسادات میں کمی آے گی۔

Advertisement
😃+

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

اپ یڈ بلاکر کو ہٹا کر ہمارے ویب سائٹ کو دیکھئے